ETV Bharat / state

گریٹر حیدرآباد انتخابات: اولڈ ملک پیٹ میں 3 دسمبر کو ہوگی ری پولنگ

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 12:59 PM IST

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کا آج صبح 7 بجے آغاز ہوا جبکہ 150 کے منجملہ 149 ڈویژنز میں انتخابی عمل جاری ہے اور ایک ڈویژن میں پولنگ کو رکوادیا گیا۔

Greater Hyderabad elections: Re-polling will be held on December 3 in Old Malikpet
گریٹر حیدرآباد انتخابات: اولڈ ملک پیٹ میں 3 دسبر کو ہوگی ری پولنگ

سی پی آئی کی جانب سے شکایت کے بعد الیکشن کمیشن نے اولڈ ملک پیٹ ڈویژن میں انتخابی کاروائی عمل کو رکواتے ہوئے یہاں 3 دسمبر کو دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کیا اور 3 دسمبر کی شام تک ’اکزٹ پولز‘ پر بھی پابندی عائد کر دی۔

اولڈ ملک پیٹ ڈویژن میں انتخاب کا عمل ملتوی ہونے کے بعد 3 دسمبر کی شام تک اکزٹ پولز پر روک لگا دی گئی۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے مطابق 3 دسمبر کو اولڈ ملک پیٹ ڈویژن میں دوبارہ انتخاب کرائے جائیں گے اور یہاں انتخابی عمل مکمل ہونے تک اکزٹ پولز پر پابندی رہے گی۔

قبل ازیں سی پی آئی نے آج گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں بیلٹ پیپر پر سی پی آئی کے نشان کے بجائے سی پی ایم کا نشان چھاپا گیا ہے جس ووٹرز کو کافی مشکلات پیش آرہی ہے۔

سی پی آئی کی جانب سے شکایت کے بعد اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے فوری طور پر اقدام کرتے ہوئے اولڈ ملک پیٹ ڈویژن کے انتخاب کو رکوادیا اور یہاں 3 دسمبر کو دوبارہ ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا۔

سی پی آئی سٹی ایکزیکیٹیو ممبر و حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کے انچارج عبدالمنان کے مطابق اولڈ ملک پیٹ ڈویژن 25 اور تارناکہ ڈویژن 143 کے بیلٹ پیپرس میں انتخابی نشان کو غلط چھاپا گیا۔ الیکشن کمیشن نے سی پی آئی کی شکایت کے بعد غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اولڈ ملک پیٹ میں دوبارہ صحیح نشان والے بیلٹ پیپر کے ذریعہ انتخاب کا اعلان کیا ہے۔

سی پی آئی اسٹیٹ کونسل ممبر سید ولی اللہ قادری نے بتایا کہ سی پی آئی کا انتخابی نشان 'درانتی اور بھٹا' ہے جبکہ بیلٹ پیپر پر درانتی اور ہتھوڑا کا نشان چھاپا گیا جو کہ سی پی ایم کا نشان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.