ETV Bharat / state

'عوام کو کورونا سے بچانے حکومت ہر قدم اٹھارہی ہے'

وزیر صحت ای راجندر نے کہا کہ حکومت عوام کو کورونا وباء سے بچانے کےلیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ ضرورت پڑنے پر کئی ہزار کروڑ روپئے خرچ کرنے کیلئے بھی حکومت تیار ہے۔

'عوام کو کورونا سے بچانے حکومت ہر قدم اٹھارہی ہے'
'عوام کو کورونا سے بچانے حکومت ہر قدم اٹھارہی ہے'
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 8:00 AM IST

وزیر صحت نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی اولین ترجیح ریاست کے عوام کو کورونا سے بچانا ہے۔

انہوں نے ریاست میں کورونا کیسز میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ رام نومی کے موقع پر وزیر صحت نے حضور آباد میں سیتا رام کلیان اتسوم میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائینس پر سختی سے عمل کرنا چاہئے ۔ راجندر نے کہا کہ کورونا کے علاج سے بہتر عوام کی احتیاط ہے۔ اگر ہر شخص کورونا قواعد پر عمل کرنے لگ جائیں تو دوسری لہر کو کمزور کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں کیسزکی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا اور حکومت نے سرکاری دواخانوں میں آکسیجن اور بستروں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ راجندر نے کہا کہ آکسیجن اور بستروں کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں پر عوام توجہ نہ دیں۔ سرکاری دواخانوں میں علاج کی بہتر سہولتیں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے اور عوامی خدمات میں مصروف ہوجائیں گے۔ انہوں نے تلنگانہ میں کورونا ویکسین کی قلت کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز سے مزید ویکسین کےلیے درخواست کی گئی ہے کیونکہ 18 سال سے ویکسین کی خوراک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ دواخانوں میں آکسیجن کی فراہمی کیلئے مرکز سے تعاون کی درخواست کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری دواخانوں میں ریمیڈی سیور انجکشن دستیاب رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ آکسیجن کا غیر ضروری استعمال کرتے ہوئے ضائع نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے سی آر اور وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے انہیں ہسپتالوں میں آکسیجن کی سربراہی کے بارے میں توجہ دلائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.