ETV Bharat / state

تلنگانہ حکومت نے کسانوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ پورا کیا: کے ٹی آر - تلنگانہ نیوز

کے تارک راما راؤ نے کسانوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ پورا کرنے کے خصوص میں سلسلہ وار دو ٹویٹس کئے۔ انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ سال 2018 میں بھی حکومت نے کسانوں سے اسی طرح کا وعدہ کیا تھا۔ ایک مرتبہ پھر وبا کے دوران بھی تلنگانہ حکومت نے اس وعدہ کو پورا کیا اور ہر کسان کے 50 ہزارروپئے تک کے قرض کو معاف کرتے ہوئے 9 لاکھ سے زائد کسانوں کی مدد کے اپنے وعدہ کو پورا کیا۔

حکومت نے کسانوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ پورا کیا: کے ٹی آر

author img

By

Published : Aug 21, 2021, 3:20 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ کسانوں کی بہبود کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کے عزم کا اظہار کسانوں کو قرض سے پاک بنانے اس کی ثابت قدمی سے ہوتا ہے۔

اس سلسلہ میں حکومت نے سال 2014 میں ہر کسان کے ایک لاکھ روپیے تک کے قرض کو معاف کیا۔ اس وعدہ کو پورا کرتے ہوئے 35.19 لاکھ کسانوں کے قرضہ جات جو 16144.10 کروڑ روپیے کے ہوتے ہیں معاف کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی ثالثی مرکزکے قیام کےلیے تلنگانہ نے پہل کی: CJI

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹویٹر پر سرگرم تارک راما راؤ نے اس خصوص میں سلسلہ وار دو ٹویٹس کئے۔ انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ سال 2018 میں بھی حکومت نے کسانوں سے اسی طرح کا وعدہ کیا تھا۔ایک مرتبہ پھر وبا کے دوران بھی تلنگانہ حکومت نے اس وعدہ کو پورا کیا اور ہر کسان کے 50 ہزار روپیے تک کے قرض کو معاف کرتے ہوئے 9 لاکھ سے زائد کسانوں کی مدد کے اپنے وعدہ کو پورا کیا۔

انہوں نے اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ، کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر زراعت سنگی ریڈی نرنجن ریڈی کی ستائش کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.