ETV Bharat / state

'حکومت کو آر ٹی سی، نجی کرنے کا اختیار'

تلنگانہ ہائی کورٹ نے آر ٹی سی کو پرائیویٹ کیے جانے کے عمل کو درست قرار دیتے ہوئے کارپوریشن کو نجی کئے جانے کے خلاف داخل کردہ عرضی کو یکسر خارج کردیا۔

آر ٹی سی کو نجی کیے جانے کی راہ ہموار
author img

By

Published : Nov 22, 2019, 8:50 PM IST

تلنگانہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد ٹی آر ایس حکومت کو آر ٹی سی کو نجی کیے جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

آر ٹی سی کو نجی کیے جانے کی راہ ہموار

حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سماجی کارکن پروفیسر وسویشور راؤ نے عرضی داخل کرتے ہوئے چیلینج کیا تھا جس پر آج کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا اور موٹر وہیکل ایکٹ کے سیکشن 102 کے تحت حکومت کے اس فیصلے کو حق بجانب قرار دیا۔

سماجی کارکن پروفیسر وسویشور راؤ نے اس فیصلے پر عدم اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے شدید برہمی ظاہر کی اور اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کرنے کا عزم ظاہر کیا_۔

پروفیسر وسویشور راؤ نے عدلیہ کو مسلسل گمراہ کیے جانے اور عدالت کی سرزنش کے باوجود حکومت کے حق میں فیصلہ صادر کیے جانے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہائی کورٹ کو ملازمین اور عوام کی تکالیف مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنانا چاہیئے تھا۔

درخواست گزار کے وکیل پربھاکر نے کہا کہ انھوں نے آر ٹی سی ملازمین کے حق میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے آر ٹی سی کو نجی کیے جانے کی مخالفت کی اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے سابق فیصلوں کی دستاویزات بھی پیش کیے گئے اور ساتھ ہی مدلل مباحثے کیے گئے تاہم ہائی کورٹ نے اس درخواست کو خارج کردیا لیکن عدلیہ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کیا جائے گا۔

Intro:تلنگانہ ہائی کورٹ نے آر ٹی سی کو پرائویٹ کئے جانے کے عمل کو درست قرار دیتے ہوئے کارپوریشن کو نجی کئے جانے کے خلاف داخل کردہ عرضی کو یکسر خارج کردیا_ کورٹ کے اس فیصلے کے بعد حکومت کو آر ٹی سی کو پرائویٹ کئے جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے_ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سماجی کارکن پروفیسر وسویشور راؤ نے عرضی داخل کرتے ہوۓ چیلینج کیا تھا جس پر آج کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا اور موٹر وہیکل ایکٹ کے سیکشن 102 کے تحت حکومت کے اس فیصلے کو حق بجانب قرار دیا_ سماجی کارکن پروفیسر وسویشور راؤ نے اس فیصلے پر عدم اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے شدید برہمی ظاہر کی اور اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کرنے کا عزم ظاہر کیا_ پروفیسر وسویشور راؤ نے عدلیہ کو مسلسل گمراہ کئے جانے اور عدالت کی سرزنش کے باوجود حکومت کے حق میں فیصلہ صادر کئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہائی کورٹ کو ملازمین اور عوام کی تکالیف مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنانا چاہیئے تھا_ پروفیسر نے کہا کہ اس فیصلے سے انہیں بے حد ٹھیس پہنچی ہے_

Body:درخواست گزار کے وکیل پربھاکر نے کہا کہ ہم نے آر ٹی سی ملازمین کے حق میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے آر ٹی سی کو پرائویٹ کئے جانے کی مخالفت کی اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے سابق فیصلوں کی دستاویزات بھی پیش کیں اور مدلل مباحث کئے تاہم ہائی کورٹ نے اس درخواست کو خارج کردیا لیکن ہم عدلیہ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کریں گے_

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.