ETV Bharat / state

Gold Seized: شمس آباد ایئرپورٹ پر سونا ضبط - urdu news

یہ سونا گھڑیوں میں کافی محتاط انداز میں چھپا کر لایا گیا تھا۔ 233.4 گرام اس سونے کی مالیت 11.56 لاکھ (Gold worth RS. 11.56 lakh) روپے ہے۔

شمس آباد ایئرپورٹ پر سونا ضبط
شمس آباد ایئرپورٹ پر سونا ضبط
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 3:27 PM IST

حیدرآباد: دستی گھڑی میں چھپا کر لائے گئے سونے کو حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ (Shamshabad Airport in Hyderabad) پر کسٹم کے عہدیداروں نے ضبط کرلیا(Gold Seized )اور ایک مسافر کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔ یہ مسافر شارجہ سے فلائٹ نمبر6E-1406 کے ذریعہ حیدرآباد پہنچا تھا۔

کسٹم کے عہدیداروں نے اس کے سامان کی تلاشی کے دوران اس سونے کا ان دستی گھڑیوں میں پتہ چلایا اور ان گھڑیوں کو کھول کر سونے کو ضبط کرلیا۔ 233.4 گرام اس سونے کی مالیت 11.56لاکھ روپئے ہے۔

یہ سونا گھڑیوں میں کافی محتاط انداز سے چھپا کر لایا گیا تھا۔ اس مسافر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ان گھڑیوں سے سونے کو نکالنے کی ویڈیو بھی بنائی گئی جو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران شمس آباد ایرپورٹ پر مختلف انوکھے طریقوں سے سونے کی اسمگلنگ کی کوششوں کو کسٹم کے حکام کی جانب سے ناکام بنایاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حیدرآباد: تین کلو سونا ضبط

گذشتہ چند دنوں سے سونے کی اسمگلنگGold smuggling کے واقعات کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک کی کرنسی کی اسمگلنگ کی ناکام کوشش کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔کسٹم حکام اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ سونا کس نے بھیجا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.