ETV Bharat / state

گولکنڈہ سیاحوں کے لیے کھولا گیا، تاہم سیاح ٹکٹ کے تئیں پریشان - hyderabad tourists

شہر حیدرآباد کے مشہور قلعہ گولکنڈہ کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ تقریبا چھ ماہ بعد اس قلعہ کو کھولا گیا ہے۔ تاہم آن لائن ٹکٹ بک کرنے والوں کو ہی قلعہ کے اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ ہر فرد کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے اور ماسک لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Golconda was opened for tourists, but tourists are worried about tickets
گولکنڈہ سیاحوں کے لیے کھولا گیا، تاہم سیاح ٹکٹ کے تئیں پریشان
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 6:27 PM IST

ملک بھر میں کورونا کے تازہ معاملات میں بھلے ہی تیزی سے اضافہ ہورہا ہو لیکن زندگی کی رفتار اب سڑکوں پر دیکھنے کو ملنے لگی ہے۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ایک ایک کرکے تمام سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں۔

گولکنڈہ سیاحوں کے لیے کھولا گیا، تاہم سیاح ٹکٹ کے تئیں پریشان

حیدرآباد کے تفریحی مقامات پر لاک ڈاؤن سے پہلے لوگوں کا زبردست ہجوم ہوتا تھا لیکن کورونا کے سبب لاک ڈاؤن نے حیدرآباد کے تفریحی مقامات کو بھی متاثر کیا۔

حالانکہ اب حکومت نے تفریحی مقامات کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے لیکن پہلے جیسا ہجوم ابھی دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ گولکنڈہ اور چار مینار سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔ گولکنڈہ کے لئے آن لائن ٹکٹ کا انتظام ہے لیکن سیاحوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاک ڈاؤن اور کورونا کے سبب سیاحوں کی آمد کافی متاثر ہوئی ہے۔ آن لائن ٹکٹ کے سبب پیش آنے والی دشواریوں کی وجہ سے بھی سیاحوں کی تعداد ابھی کم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.