حیدرآباد: جی ایم آرانٹرنیشنل ایرپورٹ (جی ایچ آئی اے ایل)کو مزید 30برسوں تک رعایتی معاہدہ کی شرائط کی توسیع کیلئے وزارت شہری ہوابازی سے تصدیقی مکتوب موصول ہوا ہے۔جی ایچ آئی اے ایل اب 22 مارچ 2068 تک حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ کو چلائے گی۔GMR Shamshabad Airport Contract Extended
کمپنی نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ 20 دسمبر 2004 کو کیے گئے معاہدہ میں توسیع کی گئی ہے۔ آرجی آئی اے ایل، جنوبی ہند اور وسطی ہند کے درمیان گیٹ وے کا کام کرتا ہے۔31 ماہ کے ریکارڈ وقت میں اس کی تکمیل کی گئی اور اس کا افتتاح مارچ 2008 میں کیا گیا۔
اس کی گنجائش ابتدا میں سالانہ 12 ملین مسافرین کی تھی تاہم کووڈ سے پہلے اس میں توسیع ہوئی اور یہ تعداد بڑھ کر21 ملین سالانہ تک جاپہنچی۔ اس ایرپورٹ کی نئے تقاضوں کے حساب سے توسیع کی جا رہی ہے۔ ایئرپورٹ سالانہ 150,000 ٹن کارگو سے نمٹنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ کمپنی نے کہا کہ مرحلہ وار انداز میں اس گنجائش کو بڑھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Domestic Air Traffic: بھارت دنیا میں تیسرا سب سے بڑا ایویشین مارکیٹ بن گیا
یواین آئی