نئی دہلی: آندھرا پردیش یونٹ کے لئے نئی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کرتے ہوئے کانگریس نے جی آر راجو کو ریاستی صدر اور چار ورکنگ صدور اور 55 دیگر عہدیداروں کو ان کی حمایت کے لئے مقرر کیا ہے۔ یہ معلومات دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے ان تقرریوں کو منظوری دی ہے اور نئے مقرر کردہ عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا کام شروع کریں۔GR Raju appointed AP Congress president
انہوں نے بتایا کہ راجو کے ساتھ ان کے تعاون کے لئے سینئر لیڈران ایم والی، جگا گوتم، محترمہ پی شنکارا اور آر راکیش ریڈی کو ایگزیکٹو چیئرمین بنایا گیا ہے، جبکہ ایم ایم پلم راجو کو کانگریس پروگرام امپلیمنٹیشن کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے اور مہم کمیٹی کی ذمہ داری جی وی ہرش کمار کو میڈیا اور سوشل میڈیا کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
وینوگوپال نے بتایا کہ پارٹی نے ریاست کے لیے 18 رکنی سیاسی امور کی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 34 ارکان پر مشتمل ایک رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
یواین آئی