جی ایچ ایم سی کے حلقہ اعظم پورہ میں مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان خالد روڈ شو منعقد کیا۔ اس حلقہ سے ایم بی ٹی کی امیدوار اسما خاتون مقابلہ کر رہی ہیں۔
روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے امجد اللہ خان خالد نے کہا کہ حلقہ کے برقی، آبرسانی و دیگر مسائل کو حل کروانے کےلیے ایم بی ٹی امیدوار کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے حلقہ کے تمام مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا۔
امجد اللہ خان کی اہلیہ اسماء خاتون حلقہ اعظم پورہ سے کو ایم بی ٹی کی امیدوار ہیں- آج امجداللہ خان کی زیر قیادت مجلس بچاؤ تحریک کے صدر دفتر چنچل گوڑہ سے روڈ شو کا آغاز ہوا جبکہ اعظم پورہ ڈیویژن کے مختلف علاقوں سے گذرتے ہوئے فرحت نگر میں روڈ شو کا اختتام عمل میں آیا۔