ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں قرارداد منظور

author img

By

Published : Feb 8, 2020, 9:41 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:35 PM IST

سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف قرارداد منظور کرنے والی جی ایچ ایم سی ملک کی پہلی کارپوریشن بن گئی جبکہ میئر نے جی ایچ ایم سی حدود میں این آر سی اور این پی آر عمل درآمد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

GHMC becomes first civic body to pass resolution against CAA
سی اے اے کے خلاف گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں قرارداد منظور

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ملک کی پہلی کارپوریشن بن گئی جس نے شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر پر عمل کے خلاف قرارداد منظور کی ہے۔

اس قرارداد کارپوریشن کے جنرل باڈی اجلاس میں منظور کی گئی۔ یہ اجلاس کارپوریشن کے بجٹ کی منظوری کے لیے منعقد کیاگیا تھا۔

ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین نے کہاکہ مرکزی حکومت کا منصوبہ سی اے اے، این آرسی اور این پی آر پر عمل کا ہے جو دستور اور جمہوریت کے خلاف ہے۔ سابق مئیر محمد ماجد حسین نے بھی اسی طرح کا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے پہلے ہی اس کی مخالفت میں اپنی رائے ظاہر کی اور کہاکہ تلنگانہ اسمبلی میں اس کے خلاف قرارداد منظور کی جائے گی۔

اس موقع پر مئیر جی ایچ ایم سی، بی رام موہن نے کہا کہ تلنگانہ سیکولر ریاست ہے اور تلنگانہ حکومت سیکولر ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دیگر ریاستوں کے لیے مثال قائم کرتے ہوئے وزیراعلی نے منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ”ہم جی ایچ ایم سی حدود میں این آرسی اور این پی آر سے متعلق کسی بھی قسم کے کام کا آغاز نہیں کریں گے“۔

قبل ازیں مجلس کے کارپوریٹرس نے سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کے خلاف قرارداد منظور کرنے پر زور دیا تھا۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے جنرل باڈی اجلاس میں سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔ مئیر بی رام موہن نے کہا ”ہم جی ایچ ایم سی حدود میں این آر سی اور این پی آر سے متعلق کسی بھی قسم کے کام کا آغاز نہیں کریں گے“۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Feb 8 2020 6:57PM

سی اے اے،این آر سی اور این پی آر کے خلاف قرارداد منظور کرنے والی جی ایچ ایم سی ملک کی پہلی کارپوریشن بن گئی

حیدرآباد8فروری(یواین آئی)گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) ملک کی پہلی کارپوریشن بن گئی جس نے شہریت ترمیمی قانون،این آر سی اوراین پی آر پر عمل کے خلاف قرارداد منظور کی۔یہ قرارداد کارپوریشن کے جنرل باڈی اجلاس میں منظور کی گئی۔یہ اجلاس کارپوریشن کے بجٹ کی منظوری کے لئے منعقد کیاگیا تھا۔ڈپٹی مئیر بابافصیح الدین نے کہاکہ مرکزی حکومت کا منصوبہ سی اے اے،این آرسی اور این پی آرپرعمل کا ہے جو دستور اورجمہوریت کے خلاف ہے۔سابق مئیر محمد ماجد حسین نے بھی اسی طرح کا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے پہلے ہی اس کی مخالفت میں اپنی رائے ظاہر کی اور کہاکہ تلنگانہ اسمبلی میں اس کے خلاف قرارداد منظور کی جائے گی۔اس موقع پر مئیرجی ایچ ایم سی بی رام موہن نے کہا کہ تلنگانہ سیکولر ریاست ہے اور تلنگانہ حکومت سیکولر ہے۔انہوں نے کہاکہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دیگر ریاستوں کے لئے مثال قائم کرتے ہوئے وزیراعلی نے منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا ”ہم جی ایچ ایم سی حدود میں این آرسی اور این پی آر سے متعلق کسی بھی قسم کے کام کا آغاز نہیں کریں گے“۔قبل ازیں مجلس کے کارپوریٹرس نے سی اے اے، این آرسی اوراین پی آرکے خلاف قرارداد منظور کرنے پر زوردیاتھا۔

یواین آئی وخ

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 4:35 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.