ETV Bharat / state

حیدرآباد میں گنیش جلوس، حسین ساگر میں مورتیوں کا وسرجن

بڑی بڑی گاڑیوں میں گنیش مورتیوں کو لے جایاگیا۔گنیش جلوس کو شوبھایاترا کانام دیاگیا ہے۔ 21ہزار سے زائد پولیس ملازمین کو حفاظتی انتظامات کےلیےمتعین کیا گیا ہے۔ 60ہزار سے زائد مورتیوں کا وسرجن کیا جارہا ہے۔

حسین ساگر میں مورتیوں کا وسرجن
حسین ساگر میں مورتیوں کا وسرجن
author img

By

Published : Sep 19, 2021, 8:51 PM IST

حیدرآباد میں اتوارکےروز گنیش وسرجن جلوس نکالا جارہا ہے، جس کےلیے پولیس کی جانب سے وسیع تر بندوبست کیا گیا ہے۔ جلوس کا آغاز صبح 9بجے ہوا۔

بڑی بڑی گاڑیوں میں گنیش مورتیوں کو لے جایاگیا۔گنیش جلوس کو شوبھایاترا کانام دیاگیا ہے۔21ہزار سے زائد پولیس ملازمین کو حفاظتی انتظامات کےلیےمتعین کیا گیا ہے۔ 60ہزار سے زائد مورتیوں کا وسرجن کیا جارہا ہے۔ سکیوریٹی انتظامات کے تحت ایک ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ جلوس پر نظر رکھی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سجنار نے مورتی وسرجن کے لیے آر ٹی سی بس میں سفر کیا

جلوس کی روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ 24مقامات پر گنیش وسرجن کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ سٹی پولیس کے مختلف شعبوں کے علاوہ مرکزی نیم فوجی دستوں کی نو کمپنیاں بھی انتظامات میں متعین کی گئی ہیں۔ مورتیوں کے وسرجن کےلیے کئی کرینس نصب کی گئی ہیں۔ کئی مقامات پر ٹریفک پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک کی پابندیوں کی خلاف ورزی نہ کریں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.