حیدرآبادکے موسی رام باغ ٹریفک سگنل،سکندرآباد پیٹنی سنٹر اور دیگرمقامات پر دو منٹ کیلئے ٹریفک کوروک کرخاموشی منائی گئی اور شہدا کو خراج پیش کیاگیا۔
ملک کے لئے جان کی قربانی دینے والے شہدا کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ہر سال یہ پروگرام منعقد کیاجاتا ہے۔
دریں اثنا، گاندھی جی کی برسی کے موقع پر شہر حیدرآباد میں واقع باپو گھاٹ لنگرحوض پر گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن،ہماچل پردیش کے گورنر بنڈارودتاتریہ، تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو، ریاستی وزیرداخلہ محمد محمود علی اور دوسروں نے بھرپورخراج پیش کیا۔
گورنر نے گاندھی جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت بھی پیش کیا۔بابائے قوم کو خراج پیش کرنے والوں میں اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی،قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیندرریڈی،وزرا کے تارک راما راو، محمد محمود علی،ٹی سرینواس یادو،ارکان اسمبلی ڈی ناگیندر،ایم گوپال،بی رام موہن،ڈپٹی مئیر جی ایچ ایم سی بابا فصیح الدین،چیف سکریٹری سومیش کمار،کلکٹرحیدرآباد شویتاموہنتی،کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کماراور دوسرے شامل ہیں۔ان تمام نے اس موقع پر دو منٹ کی خاموشی بھی منائی۔