ETV Bharat / state

آوٹ سورسنگ اسٹاف کی ہڑتال - گاندھی ہسپتال حیدرآباد

حیدرآباد کے گاندھی ہسپتال کے آوٹ سورسنگ ملازمین،سینی ٹیشن ورکرز،سیکوریٹی گارڈز اور پیشنٹ کیراسٹاف نے آج سے ہڑتال شروع کردی۔

آوٹ سورسنگ اسٹاف کی ہڑتال
آوٹ سورسنگ اسٹاف کی ہڑتال
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 2:24 PM IST

شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال جس کو کورونا کے مریضوں کے علاج کا ایک اہم مرکز بنایاگیا ہے، میں کام کرنے والے آوٹ سورسنگ ملازمین،سینی ٹیشن ورکرس،سیکوریٹی گارڈز اور پیشنٹ کیراسٹاف نے آج سے ہڑتال شروع کردی ہے۔ان ملازمین کی ہڑتال کو مزدور یونین سی آئی ٹی یو کی تائید حاصل ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں کام کرنے والے درجہ چہارم کے ملازمین تنخواہوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کئی ایک مسائل کی یکسوئی کے لئے انتظامیہ اورحکومت سے کئی مرتبہ نمائندگی کرچکے ہیں لیکن ان کے مسائل حل نہیں کئے جارہے ہیں جس کے پیش نظر آج سے یہ ہڑتال شروع کی گئی ہے۔

ان ملازمین نے کہا کہ وہ اپنی جان پر کھیل کر کورونا کے مریضوں کا علاج کررہے ہیں تاہم ان کو مناسب تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے مطالبات کو پورا کرے۔اس ہڑتال کے نتیجہ میں اسپتال کی اوپی اور دیگر خدمات متاثر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.