ETV Bharat / state

'جوئے کی ویب سائٹز اور ایپز کو بلاک کیا جائے' - وزیر اعلی جگن نے مرکز کو خط لکھا

وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے مرکزی وزیر آئی ٹی روی شنکر پرساد کو ایک خط لکھ کر ان سے آندھرا پردیش میں آن لائن جوا، بیٹنگ والی ویب سائٹز اور ایپزکو بند کرنے کی درخواست کی۔

'جوئے کی ویب سائٹز اور ایپز کو بلاک کیا جائے'

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 7:03 AM IST

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے والی ویب سائٹز اور ایپز پر پابندی لگائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے مرکزی وزیر آئی ٹی روی شنکر پرساد کو خط لکھا۔

بدھ کے روز وزیر اعلی جگن نے مرکزی وزیر اطلاعات اور آئی ٹی وزیر روی شنکر پرساد کو ایک خط لکھ کر ان سے آندھرا پردیش میں آن لائن جوا، بیٹنگ والی ویب سائٹز اور ایپز کو بند کرنے کی درخواست کی۔

آندھراپردیش میں کُل 132 ویب سائٹز آن لائن جوئے اور بیٹںگ لگانے کا سبب بن رہی ہیں۔ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آندھراپردیش میں ان سائٹز کو معطل کریں۔

جگن نے مرکزی وزیر کو لکھے ایک خط میں کہا "ہم نے اے پی گیمنگ ایکٹ 1974 میں ترمیم کرنے اور ریاست میں آن لائن گیمنگ اور بیٹنگ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔" اس ترمیمی آرڈیننس سے متعلق نوٹیفکیشن 25 ستمبر 2020 کو جاری کیا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت آن لائن جوئے بازی اور بیٹنگ قابل سزا ہے۔

وزیراعلیٰ نے خط میں کہا کہ نوجوان ان ویب سائٹز اور ایپس کے عادی ہو رہے ہیں۔ بہت سے لوگ اپنی جائیداد کھو چکے ہیں اور خودکشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ سب کے لئے آسانی سے دستیاب ہے اور وہ اس طرح کے آن لائن گیمز کی طرف آسانی سے راغب ہوجاتے ہیں۔

انھوں نے مرکزی وزیر سے درخواست کی کہ وہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو فوری طور پر اے پی میں ان سرگرمیوں کو روکنے کی ہدایت کریں۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں کو ہتھکڑیاں لگانے والے چھ پولیس اہلکار معطل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.