ETV Bharat / state

حیدرآبادمیں 11 جنوری سے مفت پانی کی سپلائی - آبرسانی کا بل

وزیراعلی کے چندرشیکھر راونے جی ایچ ایم سی کے انتخابات سے قبل گریٹر حیدرآباد کی عوام کو 20 ہزار لیٹر مفت پانی سربراہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کو جی ایچ ایم سی کے انتخابی منشور میں شامل کیا تھا۔

حیدرآبادمیں 11 جنوری سے مفت پانی کی سپلائی

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 6:32 AM IST

ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کےتارک راما راو جی ایچ ایم سی حدود میں 20 ہزار لیٹر پانی مفت تقسیم کرنے کی اسکیم کا 11 جنوری کو یوسف گوڑہ سے آغاز کریں گے۔ حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس محکمہ اس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

وزیراعلی کے چندرشیکھر راونے جی ایچ ایم سی کے انتخابات سے قبل گریٹر حیدرآباد کے عوام کو 20 ہزار لیٹر مفت پانی سربراہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کو جی ایچ ایم سی کے انتخابی منشور میں شامل کیا تھا۔

دو ہفتے قبل واٹر ورکس کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے اس اسکیم پر عمل آوری کا وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی آر نے جائزہ لیا تھا اور اسکیم پر عمل آوری کے لیے منصوبہ تیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت کی تھی۔

اس اسکیم پر عمل آوری کے لیے حکومت نے پہلے ہی رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں ۔ ابھی تک آبرسانی کا بل ادا کرنے والے گریٹر حیدرآباد کی عوام کو اسکیم پر عمل آوری کے آغاز سے راحت حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:آنجہانی پرنب مکھرجی کا تلنگانہ سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.