ETV Bharat / state

حیدرآباد: مفت کورونا اینٹیجن ٹیسٹ

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 2:09 PM IST

لوگ اینٹیجن ٹسٹ کروانے کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں ٹیسٹ کا نتیجہ صرف چند منٹوں میں آرہا ہے۔

حیدرآباد: مفت کورونا اینٹیجن ٹیسٹ
حیدرآباد: مفت کورونا اینٹیجن ٹیسٹ

شہر حیدرآباد کے پبلک ہیلت سنٹرز پر حکومت کی جانب سے کورونا کے اینٹیجن ٹسٹ کروانے کی سہولت شروع کی گئی ہے جس کے پیش نظر عوام کی طویل قطاریں اس ٹسٹ کو کروانے کےلیے دیکھی جارہی ہے۔

تمام پبلک ہیلت سنٹرز پر یہ قطاریں دیکھی جارہی ہیں جہاں یہ معائنے مفت کروانے کی سہولت ہے۔گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)حدود میں ہر روز6000ٹسٹ کروائے جارہے ہیں۔بدھ کی صبح کوکٹ پلی پبلک ہیلت سنٹر پر عوام کی قطاردیکھی گئی۔تاہم روزانہ صرف 100افراد کے ہی معائنے کئے جارہے ہیں جس سے یہ افراد جو اپنی باری کے منتظر ہوتے ہیں،مایوسی کے عالم میں وہاں سے روانہ ہورہے ہیں۔ان افراد کا کہنا ہیکہ گھنٹوں قطار میں ٹہرنے کے باوجود ان کی باری نہیں آرہی ہے جس سے ان کو مایوسی کا سامنا ہے۔کئی افراد اینٹیجن ٹسٹ کروانے کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں ٹسٹ کا نتیجہ صرف چند منٹوں میں ہی آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش: پانچ ستمبر سے اسکول دوبارہ کھولنے کا منصوبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.