ETV Bharat / state

Nizamabad Road Accident: نظام آباد میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک - نظام آباد میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

ضلع نظام آباد کے کوتاپلی گاؤں میں حیدرآباد سے نرمل کی سمت جانے والی تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں کار ڈیوائیڈڑ سے ٹکراکر کئی مرتبہ الٹ گئی۔ جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ Four members of same family dead in Nizamabad

نظام آباد میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 12:06 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حادثہ ضلع کے کوتاپلی گاؤں میں اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے نرمل کی سمت جانے والی تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں کار ڈیوائیڈڑ سے ٹکراکر کئی مرتبہ الٹ گئی۔ road accident in Nizamabad

حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔حادثہ کے وقت کار میں سات افرادسوار تھے۔ اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔ بقیہ تین زخمیوں کو علاج کے لئے آرمور کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے بتایا کہ چھوٹے بچوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔مہلوکین کا تعلق حیدرآباد کے ٹولی چوکی سے بتایاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Birbhum Road Accident: مغربی بنگال میں سڑک حادثہ، نو افراد ہلاک

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے اس روٹ پر حادثہ کی شکارکار کو ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.