ETV Bharat / state

Road Accidents تلنگانہ، دو سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک - four killed in two road accidents in telangana

ریاست تلنگانہ کے دو الگ الگ مقامات پر دو سڑک حادثات پیش آئے ہیں جن میں چار افراد ہلاک اور پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ Road Accidents

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 17, 2023, 1:45 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے شاہ میرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ شاہ میر پیٹ کی آوٹررنگ روڈ پر لینن ریزاٹ کے قریب پیش آیا۔آوٹررنگ روڈ پر پٹرولنگ کرنے والی پولیس کے مطابق میڑچل سے کیسرا کی سمت جانے والی لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں اس لاری نے ڈیوائیڈر پر سے دوسری سمت آنے والی بولیرو کار کو ٹکر دے دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

بولیرو کار میں اس حادثہ کے وقت تین افراد سوار تھے جن میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ لاری میں حادثہ کے وقت دو افراد سوار تھے جن میں سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے ایک معاملہ درج کرکے زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔ اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثہ کا منظر دلخراش مناظر پیش کررہا تھا۔ پولیس نے حادثہ کے بعد گاڑیوں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کیا۔

مزید پڑھیں: اورنگ آباد میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، اٹھارہ افراد زخمی

وہیں دوسرا حادثہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے وردھناپیٹ ٹاون میں پیش آیا۔ اس حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اور دیگر چار شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے نئے بس اسٹینڈ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ڈی سی ایم وین کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ وین، آرٹی سی بس سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں ڈی سی ایم وین کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ڈی سی ایم میں سفر کرنے والی چار خاتون مسافرین شدید زخمی ہوگئیں۔ بس اسٹینڈ سے بس کے باہر نکلنے کے دوران آرٹی سی بس کو پیچھے سے ڈی سی ایم وین نے ٹکر دے دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے راحت کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.