ETV Bharat / state

وقارآباد: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک - Vikarabad latest accident news

ضلع وقارآباد میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

وقارآباد: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک
وقارآباد: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 1:46 PM IST

ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ ضلع کی کوڑنگل شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب دو تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گئی۔

حیدرآباد سے کرناٹک کو جانے والی ایک کار دوسری تیز رفتار کار سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی تیز تھی کہ چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس مقام حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: سڑک حادثہ میں زخمی کانسٹیبل کی موت

جاں بحق افراد کی شناخت عبدل، راشد، امیر اور مولن بیگم کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.