ETV Bharat / state

آندھراپردیش میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک - حالت نشے میں کار چلائی گئی

آندھراپردیش کے اننت پور ضلع کے پینوگونڈا منڈل میں کییا انڈسٹری کے قریب پیر کی رات مہلک سڑک حادثہ پیش آیا۔ لاری کو پیچھے سے آنے والی کار نے ٹکر ماردی۔ حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

آندھراپردیش میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 7:34 AM IST

آندھراپردیش میں اننت پور ضلع، ارامنچی میں کییا کار مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے داخلے کے پاس، نیشنل ہائی وے پر ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ پیر کے روز دیر رات کار نے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس واقعے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کا شکار ہوئی کار بنگلور سے حیدرآباد جارہی تھی۔

اس حادثے میں بنگلور سے تعلق رکھنے والے منوج ویتل اور تین دیگر افراد ہلاک ہوگئے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ریسکیو اقدام کیا۔ اس حادثے میں دو مرد اور دو خواتین ہلاک ہوگئے۔

لاشوں کو پینوکونڈا کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گر کر تباہ ہونے والی کار کے ڈرائیور کے ہاتھ میں بیئر کی بوتل تھی۔ پولیس کا خیال ہے کہ حادثہ شراب کے نشے میں ہوا ہے۔ تاہم اس ضمن میں پولیس تحقیق کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.