ETV Bharat / state

ٹاور پرچڑھنے والی لڑکی کی عاشق سے شادی طے - telangana

محبت میں دیوانگی کی حد پار کرنے والی لڑکی نے پولیس محکمے کی ناک میں دم کردیا۔ وہ اپنے عاشق سے شادی کرنے کا مطالبہ لے کر سیل ٹاور پر چڑھ گئی جس سے شہر میں زبردست کھلبلی مچ گئی۔

ٹاور
author img

By

Published : Mar 6, 2019, 2:30 PM IST

عاشق کیلئے سیل ٹاور چڑھ جانے والی لڑکی کی آخر کار پولیس نے اس کے عاشق سے شادی کرا ہی دی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے پیگڑا پلی میں پیش آیا۔

ورنگل اربن ضلع کے حسن پرتی سے تعلق رکھنے والی پرائیویٹ نرس مالیکا اور مقامی نوجوان مہیش ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

ایک سال قبل نوجوان کو سنگارینی کالریز کوئلہ کی کان میں ملازمت حاصل ہوگئی۔ تب سے لڑکی شادی کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی۔

اس دوران لڑکی کو پتہ چلا کہ اسکے عاشق کی کسی اور لڑکی سے منگنی کردی گئی ہے جس پر لڑکی برہم ہوگئی اور عاشق سے شادی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل سیل ٹاور پرچڑھ گئی۔

اس نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نوجوان سے اس کی شادی نہیں کرائی گئی تو وہ سیل ٹاور سے کود جائے گی۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی اور بڑی تعداد میں لوگ اس لڑکی کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے تھے، جنہوں نے اس کو نیچے اتارنے کی کوشش کی،بالاخر ان تمام کی کوششوں سے لڑکی نیچے اتر گئی۔

undefined

اس کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا بعد ازاں نوجوان کو لایا گیا اور پولیس کی موجودگی میں ان دونوں کی شادی انجام پائی۔

Intro:Body:

sehba ali

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.