ETV Bharat / state

GHMC Launches Five Rupees Food Scheme: حیدرآباد میں پانچ روپے میں کھانا اسکیم کا آغاز

جی ایچ ایم سی کے 18 سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ رہنے والوں کے لیے پانچ روپے میں کھانا کی اسکیم کا آغاز کیا گیا۔ GHMC Launches Five Rupees Food Scheme

حیدرآباد میں پانچ روپیے میں کھانا اسکیم کا آغاز

author img

By

Published : May 12, 2022, 4:57 PM IST

گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) حدود کے تقریبا 18سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ رہنے والوں کے لیے پانچ روپے میں کھانا کی اسکیم کا آغاز کیا گیا۔ گاندھی اسپتال میں تیمارداروں (مریض کے ساتھ رہنے والوں) کے لیے پانچ روپے میں کھانے کی اسکیم کا آغاز وزیرافزائش مویشیاں تلنگانہ ٹی سرینواس یادو نے کیا۔ GHMC Launches Five Rupees Food Scheme

اس موقع پر اسکیم کے استفادہ کنندگان نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ سے اظہار تشکر کیا۔ ان افراد نے کہا کہ ان کو اسپتال کے باہر کی ہوٹلوں میں کھانا کھانے پر 500 روپے تک خرچ برداشت کرنا پڑتا تھا، تاہم پانچ روپے میں کھانے کی حکومت کی جانب سے فراہمی ان کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے اسے نیکی کے کام سے تعبیر کیا۔

وزیر سرینواس یادو نے کہا کہ یہ پروگرام غریبوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے۔ صبح میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور پھر رات کا کھانا بھی ہر مرتبہ صرف پانچ روپے میں فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کو مستحکم کرنے، مریضوں اور ان کے ساتھ رہنے والے تیمارداروں کے لیے حکومت کی جانب سے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.