تلنگانہ میں کورونا کا قہر جاری ہے۔تازہ طور پر میڈچل ضلع کے جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے پانچ پولیس اہلکار کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
بتایا گیا کہ پانچ کورونا متاثرین میں دو ایس آئیز تین کانسٹبلز ہیں۔
تلنگانہ میں کورونا وائرس وبا نے عام خاص سبھی کو اپنے لپیٹ میں لیا ہے۔ ایک طرف کورونا وارئیز جیسے ڈاکٹرز،پولیس اور صفائی کارکن اس وبا میں مبتلا ہوئے، دوسری جانب سیاسی رہنما بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکے۔
تلنگانہ میں چھے ارکان اسمبلی بھی کورونا میں مبتلا ہوئے۔
تلنگانہ کے وزیرصحت ایٹالہ راجندرنے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اپنا اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں، انھوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹز سےاموات کو کم کیا جاسکتا ہے۔