تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک ماہی گیر تالاب میں غرق ہوگیا۔اس کی شناخت 28سالہ ڈی پربھاکر کے طورپر کی گئی ہے جو رُدرنگی کا رہنے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنسی طورپر ہراساں کرنے کے الزام میں چائے فروش گرفتار
پربھاکر سورماں تالاب میں مچھلیاں پکڑنےکے لئے گیا تھا تاہم گھر واپس نہیں ہوا۔اس کے ارکان خاندان نے اس کی تلاش کی جس پر اس کی لاش تالاب میں پائی گئی۔
اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔