ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا وائرس سے پہلی موت

دارالحکومت حیدرآبد میں 74 سالہ شخص کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی ہے۔

تلنگانہ میں کورونا وائرس سے پہلی موت
تلنگانہ میں کورونا وائرس سے پہلی موت
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 3:09 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآبد میں 74 سالہ شخص کی کورونا وائرس موت ہو گئی ۔ وہیں متوفی کے خاندان کے چار افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس سے یہ پہلی موت ہے، جبکہ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 65 پہنچ گئی ہے۔ ریاستی وزیر صحت ایٹلہ راجندر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

بتایا جا رہا ہے کہ طبیعت خراب ہونے کے سبب 74 سالہ عمر رسیدہ شخص کو ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس کے تمام طبی معائنوں کے ساتھ احتیاطی طور پر کورونا وائرس کی جانچ کی غرض سے خون کے نمونے گاندھی اسپتال کے ذریعے پونے روانہ کئے گئے۔

دوران علاج مریض کا انتقال ہوگیا جس کے بعد موصولہ رپورٹ میں متوفی کے کورونا سے متاثر ہونے کا پتہ چلا۔

جس کے بعد ان کے رابطے میں آنے والے اراکین خاندان کو شبہ کی بنیاد پر طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

ریاستی وزیر نے ریاست میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ آج ایک ہی دن میں چھ معاملات سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے 65 معاملات میں دس افراد کی رپورٹ منفی پائی گئیں ہیں، لیکن اگلے24 گھنٹوں میں ان کے خون کے نمونے نیشنل انسٹٹیوٹ آف وائرولوجی کو روانہ کی جائیں گی اور اس کے نتائج کے بعد ہی ان افراد کے متعلق قطعی فیصلہ کیا جائےگا۔

اس موقع پرانے شہر کے ایک ہی خاندان سے چھ افراد میں کورونا کی علامات پائے جانے کی ریاستی وزیر نے توثیق کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے طور پر وائرس پر قابو پانے کی ممکنہ کوشش کررہی ہے تاہم مکمل قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے۔

ریاستی وزیر نے کورونا کے متعلق افواہیں نہ پھیلانے اور افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.