تلنگانہ کے عادل آباد ضلع مستقر میں جمعہ کی شب دسہرہ تقریب کے موقع پر راون کے پتلے کو جلانے کے دوران پتلے میں رکھے گئے پٹاخوں کے پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں آگ لگ گئی۔
راون کو آگ لگانے کے پروگرام کو دیکھنے کیلئے پہنچے افراد میں اچانک اس واقعہ کے سبب بھگدڑمچ گئی اور تمام افراد اپنی جان بچانے کے لئے دوڑپڑے۔اسی دوران بھگدڑکا واقعہ پیش آیاجس میں بعض افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:دسہرہ تقاریب، مرکزی وزیر کشن ریڈی کی شرکت
زائد تعداد میں پٹاخے راون کے پتلے میں رکھ کر اس کو جلانے کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیاتاہم اس میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا جس میں دکھایاگیا ہے کہ راون کے پتلے کو جلاتے ہی اس کے پٹاخے بڑے پیمانہ پر پھٹ پڑے اور وہاں موجود افراد پر گرنے لگے۔اس کے ساتھ ہی وہاں رکھی ہوئی کرسیوں پر بیٹھے افراد اپنی جان بچانے کے لئے دوڑپڑے۔ویڈیو میں بچوں کی چیخ وپکار کی آوازیں بھی سنائی دیں۔
یواین آئی