ETV Bharat / state

حیدرآباد: گودام میں بھیانک آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر - اردو نیوز حیدر آباد

حیدرآباد کے بہادر پورہ علاقے میں واقع گوداموں میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

fire broke out in warehouse in hyderabad
گودام میں بھیانک آتشزدگی
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 2:12 PM IST

یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جس میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

محکمہ فائر کے عہدیداروں کے مطابق یہ واقعہ تقریباً 12.30 بجے ایک گودام میں پیش آیا جس کے بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے ساتھ دھواں بھی نکل رہا تھا۔ اطلاع کے ساتھ ہی بہادر پورہ پولیس وہاں پہنچی جس نے فائر کنٹرول روم کو چوکس کیا۔

مزید پڑھیں:

پونے: فیشن اسٹریٹ میں آتشزدگی،پانچ سو سے زائد دکانیں خاکستر

بعد ازاں گولی گوڑہ اور چندولال بارہ دری فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے جنہوں نے آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کی۔ تاہم آگ کی سنگینی زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید فائر بریگیڈس کو طلب کیا گیا۔ آگ بجھانے کے لئے تقریباً تین گھنٹے لگے۔ عہدیدار اس واقعہ کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.