ETV Bharat / state

Fire at Telangana Secretariat: تلنگانہ سکریٹریٹ میں زیر تعمیر عمارت میں آتشزدگی - زیر تعمیر سیکرٹریٹ کی عمارت میں آتشزدگی

تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ میں زیر تعمیر ایک عمارت میں جمعہ کی علی الصبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصاقن کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

تلنگانہ سکریٹریٹ میں زیر تعمیر عمارت میں آتشزدگی

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 10:16 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کی زیر تعمیر عمارت میں جمعہ کی علی الصبح آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم حیدرآباد پولیس نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لکڑی کا کام کرتے وقت لگی تھی۔ جس میں گراؤنڈ فلور پر رکھے پلاسٹک کی اشیاء بھاری تعداد میں جل کر خاکستر ہوگئے۔

تلنگانہ سکریٹریٹ میں زیر تعمیر عمارت میں آتشزدگی
تلنگانہ سکریٹریٹ میں زیر تعمیر عمارت میں آتشزدگی

تلنگانہ پولیس آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے فی الحال تفتیش کررہی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ آگ گراؤنڈ فلور پر لکڑی کے کام کے دوران لگی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ چیف منسٹر کے سی آر نے 17 جنوری کو نئے سکریٹریٹ کے افتتاح کی بات کہی تھی، تاہم اس تاریخ میں حال ہی میں توسیع کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.