ETV Bharat / state

آندھراپردیش: کارپینٹر ورکشاپ میں آتشزدگی - ఉద్దేశపూర్వకంగా నిప్పు పెట్టారు

ورکشاپ کے مالک شنکر نے پولیس سے اس ضمن میں کی گئی شکایت میں کہا کہ کسی نے جان بوجھ کر اس کی دکان کو آگ لگائی ہے جس کی وجہ سے اس کا بھاری نقصان ہوا۔

آندھراپردیش: کارپینٹر ورکشاپ میں آتشزدگی

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 8:27 PM IST

آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں ایک کارپینٹر ورکشاپ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ کل شب لگی اس آگ میں تقریباً 7.50 لاکھ روپیے کے فرنیچر اور دیگر سامان کا نقصان ہوا۔

یہ ورکشاپ ضلع کے تنالی کے موتم شٹی پالیم علاقہ میں واقع ہے۔ مقامی افراد نے کہا کہ نصف شب کے بعد یہ واقعہ پیش آیا جس سے وہ خوفزدہ ہوگئے۔ ورکشاپ کے مالک شنکر نے پولیس سے اس خصوص میں کی گئی شکایت میں کہا کہ کسی نے جان بوجھ کر اس کی دکان کو آگ لگائی ہے جس کی وجہ سے اس کا بھاری نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: رئیل اسٹیٹ تاجر کا اغوا، ملزمین گرفتار

اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ آگ کے شعلے کثیف دھویں کے ساتھ کافی بلند نظر آرہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.