دو دن قبل تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر نے ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن سے ملاقات کی تھی، بات چیت کے دوران اسٹالن نے ٹی آر ایس سربراہ کو یو پی اے میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ ٹی آر ایس ترجمان نے کہا کہ اگر فیڈرل فرنٹ کو مرکز میں حکومت بنانے کےلیے چند ایم پیز کی ضرورت پڑتی ہے تو کانگریس سے ضرور بات چیت کی جاسکتی ہے۔
ٹی آر ایس ترجمان عابد رسول خان کہا کہ اگر ہمیں بہت کم عددی قوت کی ضروری پڑتی ہے اور کانگریس بلاشرط فیڈرل فرنٹ کو حمایت کےلیے راضی ہو تو کانگریس سے مدد لی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 23 مئی کو نتائج کے بعد ہم خیال جماعتیں فیڈرل فرنٹ کے بیانر تلے جمع ہوجائیں گی اور کانگریس کو اس میں کوئی خاصی حیثیت حاصل نہیں رہے گی۔