ETV Bharat / state

ریونیو قانون کی حمایت میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی

'قانون نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو اراضیات کے کئی مسائل کا سامناکرناپڑتا تھا۔'

author img

By

Published : Sep 24, 2020, 5:49 PM IST

ریونیو قانون کی حمایت میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی
ریونیو قانون کی حمایت میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی

تلنگانہ میں نئے ریونیو قانون کی حمایت میں وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار کی قیادت میں کسانوں کی جانب سے ٹریکٹر ریلی نکالی گئی۔

کھمم اسمبلی حلقہ کے رگھوناتھ پالیم منڈل میں سینکڑوں کسانوں نے ریلی میں حصہ لیا۔اس منڈل کے منچوکونڈو دیہات کے کھمم ٹاون سے بڑے پیمانہ پر ریلی نکالی گی۔

اس موقع پر کسانوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاست میں نئے ریونیو ایکٹ کی منظوری پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ قبل ازیں یہ قانون نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو اراضیات کے کئی مسائل کا سامناکرناپڑتا تھا۔انہوں نے اس قانون کو تاریخی قرار دیا۔

دوسری طرف ضلع محبوب نگر میں بھی کسانوں نے اس ایکٹ کی منظوری کی ستائش کی۔سرکن اسمبلی شنکر نائیک کی نگرانی میں کسانوں نے اس ایکٹ کی منظوری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹریکٹرریلی نکالی اور وزیراعلی کے پورٹریٹ کو دودھ سے نہلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: متعدد برج کے کام برسوں سے زیر التوا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.