تیلگو فلموں کے مشہور اداکار موہن بابو آندھراپردیش کے تروپتی کورٹ میں حاضر ہوئے۔موہن بابو، سری ودیانکیتن تعلیمی اداروں کے سربراہ ہیں جنہوں نے طلبہ کی فیس کی بازادائیگی کی اسکیم کے تحت ریاستی حکومت کی جانب سے واجب الادا رقم جاری نہ کرنے پر اُس وقت کی تلگودیشم حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے 22مارچ 2019کو اپنے کالج کے سامنے دھرنادیا تھا۔اس دھرنے کی وجہ سے تروپتی۔مدن پلی شاہراہ پر بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی تھی۔اُس وقت کی ایم پی ڈی او ہیم لتا اور ایم سی سی کی ٹیم کے عہدیدارنے پولیس سے اس بات کی شکایت کی۔اس شکایت میں انہوں نے کہا تھا کہ چونکہ ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے، پولیس یا انتخابی عہدیداروں کی اجازت کے بغیر یہ دھرنا دیاگیا ہے۔اس شکایت کے بعد چندراگری پولیس نے موہن بابو کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹوں منچووشنو، منوج اور دیگر کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا تھا۔ منگل کےروز اداکار، اس معاملہ کی سماعت کے موقع پر عدالت میں حاضر ہوئے۔وہ تروپتی کے این ٹی آرسرکل سے پیدل عدالت روانہ ہوئے۔ Actor Mohan Babu Appeared in Tirupati Court
یہ بھی پڑھیں: Alia Bhatt Announce Pregnancy: عالیہ بھٹ ماں بننے والی ہیں، دیکھیں یہ تصویر
یواین آئی