ETV Bharat / state

امت شاہ کا آج دورۂ تلنگانہ

author img

By PTI

Published : Dec 28, 2023, 1:26 PM IST

Amit Shah on visit Telangana today ریاست تلنگانہ کا آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ دورہ کرنے والے ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد امت شاہ کا یہ تلنگانہ کا پہلا دورہ ہے۔ جہاں وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات پر بی جے پی رہنماوں سے بات کریں گے۔

BJP meeting in Telangana
BJP meeting in Telangana

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج تلنگانہ بی جے پی کی ریاستی سطح کی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور چند مہینوں میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے پارٹی کی تلنگانہ یونٹ کے قائدین اور کیڈر کے لیے روڈ میپ تیار کریں گے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد یہ امت شاہ کا ریاست کا پہلا دورہ ہے۔ اسمبلی انتخابات میں بھگوا پارٹی کو "مایوس کن" نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔ حالانکہ وہ ووٹوں اور سیٹوں کے لحاظ سے اپنی تعداد کو بہتر بنا سکی ہے۔

حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی ووٹ شیئر تقریباً دوگنا ہو کر تقریباً 14 فیصد ہو گیا ہے۔ 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے چند ضمنی انتخابات اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ایک وقت میں بی آر ایس کے لیے ایک اہم چیلنج کے طور پر ابھری تھی۔

امت شاہ تاریخی چار مینار کے دامن میں واقع سری بھاگیہ لکشمی مندر جائیں گے۔ اس کے بعد وہ ریاست بھر سے پارٹی رہنماؤں کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ بنیادی طور پر یہ میٹنگ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے روڈ میپ بھی تیار کرے گی۔ بی جے پی ذرائع نے کہا کہ میٹنگ میں بی جے پی لیجسلیچر پارٹی لیڈر کا معاملہ سامنے آسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ایودھیا میں رام مندر اور "وکست بھارت سنکلپ یاترا" پر بات چیت کرے گی، جو وزیر اعظم نریندر مودی کا عام آدمی کے خوابوں کو پورا کرنے کا عزم اور ضمانت ہے۔

تلنگانہ بی جے پی صدر و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے حال ہی میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ زعفرانی پارٹی کو لوک سبھا انتخابات میں دوہرے ہندسے میں سیٹیں حاصل ہوں گی۔ سنہ 2019 کے انتخابات میں بی جے پی تلنگانہ میں 19 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ چار سیٹیں ملی تھیں۔ امت شاہ کے علاوہ جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں پارٹی کے منڈل صدور سے لے کر قومی قائدین جیسے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ، بندی سنجے کمار اور سنیل بنسل بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: مسلم کوٹہ ختم کرنے کے وعدے پر اویسی کی امت شاہ پر تنقید

بی جے پی کے ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں اگلے 90 دنوں کا لائحہ عمل سامنے آئے گا تاکہ انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار رہیں۔ کشن ریڈی نے کہا تھا کہ اگرچہ پارٹی کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 میں امید کے مطابق نتائج حاصل نہیں ہوئے تھے، تاہم سیٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ووٹ کا حصہ بھی دوگنا ہوا ہے۔ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 6.8 فیصد ووٹ شیئر حاصل کیا اور صرف ایک نشست پر ہی کامیابی حاصل کر پائی تھی۔ تاہم صرف 100 دنوں کے بعد 2019 لوک سبھا انتخابات میں زعفرانی پارٹی نے 19 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

( پی ٹی آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.