ETV Bharat / state

راکھی تہوار سے پہلے تلگو ریاستوں کے خریداروں میں جوش وخروش

راکھیوں کی خریداری کرنے والی خواتین نے کہا کہ اس مرتبہ راکھیوں کی قیمت واجبی ہے اور انوکھی اقسام کی راکھیاں ان کو راغب کررہی ہیں۔ راکھی فروخت کرنے والوں نے بتایا کہ جاریہ سال ایسی نئی راکھیاں بھی بازار میں آئی ہیں جو دھونے کے بعد بھی خراب نہیں ہوتیں۔

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 2:12 PM IST

راکھی تہوار
راکھی تہوار

دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں راکھی کے تہوار سے پہلے ہی اس کا کافی جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔ یہ تہوار بہن اور بھائی اٹوٹ محنت اور بندھن کی ایک علامت ہے۔ دونوں ریاستوں کے مختلف بازاروں میں ابھی سے مختلف قسم کی راکھیاں دیکھی جارہی ہیں۔

اس مرتبہ نریندر مودی کی تصویر والی راکھی بھی بازار میں نظر آرہی ہے۔ تاجروں نے امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ لاک ڈاؤن کے نہ ہونے کے سبب ان کا کاروبار بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلہ اس سال کئی انوکھی اقسام کی راکھیاں بازاروں کی رونق بن گئی ہیں۔

راکھیوں کی خریداری کرنے والی خواتین نے کہا کہ اس مرتبہ راکھیوں کی قیمت واجبی ہے اور انوکھی اقسام کی راکھیاں ان کو راغب کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:کووڈ 19: راکھی کے تہوار کو ماند کردیا

راکھی فروخت کرنے والوں نے بتایا کہ جاریہ سال ایسی نئی راکھیاں بھی بازار میں آئی ہیں جو دھونے کے بعد بھی خراب نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ دو سال سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا کاروبار نہ کے برابر تھا تاہم اس مرتبہ انہیں امید ہے کہ راکھی کا تہوار ان کی زندگیوں میں نیا جوش لائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.