ETV Bharat / state

Servants of Hajj Pilgrims in Hyderabad: حیدرآباد میں خادمین عازمین حج کی قابل ستائش خدمات - عازمین حج کے بیگ لگیج

حیدرآباد کے نوجوان 2001سےعازمین حج کی خدمات انجام دے رہے ہیں- جس میں حجاج کرام کے پاسپورٹ کی جانچ، لگیج، احرام باندھنے کا طریقہ، کھانا کھلانا، بزرگ ضعیف حجاج کو ویل چیئر کے ذریعے حج کیمپ میں داخل کروانا، اور دیگر خدمات انجام دیتے ہیں- Servants of Hajj Pilgrims in Hyderabad

حیدرآباد میں خادمین عازمین حج کی قابل ستائش خدمات

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 10:10 AM IST

حیدرآباد میں (متحدہ آندھراپردیش) 2001 میں عازمین حج کے سفر کا آغاز ہوا- حج کا پہلے کیمپ عیدگاہ میر عالم میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کی نگرانی میں شروع کیا گیا تھا- 2001 سے حیدرآباد کے نوجوان عازمین حج کی خدمات انجام دے رہے ہیں- جس میں حجاج کرام کے پاسپورٹ کی جانچ، لگیج، حجاج کا احرام باندھنے کا طریقہ، کھانا کھلانا، بزرگ ضعیف حجاج کو ویل چیئر کے ذریعے حج کیمپ میں داخل کروانا، اور دیگر خدمات 200 سے زیادہ والنٹرز خدمات انجام دیتے ہیں- Servants of Hajj Pilgrims in Hyderabad

حیدرآباد میں خادمین عازمین حج کی قابل ستائش خدمات

محمد واجد جو مسلسل 21 سال سے عازمین حج کی خدمت کرتے آرہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے لیے یہ کام کرتے ہیں محمد واجد نے کہا کہ حج کمیپ میں روزانہ 10 گھنٹے خدمات انجام دیتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے طعام کا اہتمام کیا جاتا ہے والینٹرز وہ کھانا بھی نہیں کھاتے، اللہ کی رضا مندی کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں- ابھی تک لاکھوں عازمین حج کی خدمات کرتے آرہے ہیں اور جب تک زندگی باقی رہی گی یہ خدمات انجام دیں گے-

جاوید نے کہا کہ مسلسل 21 سال سے وہ عازمین حج کے بیگ لگیج اور دیگر سامان بس میں منتقل کرتے ہیں اور کھانے پینے کی خدمات انجام دیتے ہیں- اسی طرح ایک اور بزرگ خادم محمد عارف جن کا ضلع نرمل سے تعلق ہے خلوص اور جذبے کے ساتھ عازمین حج کی خدمت کر رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.