ETV Bharat / state

MS Schools Students SSC Result: ایس ایس سی امتحانات میں ایم ایس اسکول کی نمایاں کارکردگی

شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف تعلیمی ادارہ ایم ایس ایجوکیشن کے طلبا و طالبات نے ایس ایس سی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ تلنگانہ بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے ریزلٹ کے مطابق ایم ایس کے طلبا نے مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ Excellent Performance of MS Schools Students in SSC Examination

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 3:56 PM IST

MS Schools Students SSC Result:
ایس ایس سی امتحانات میں ایم ایس ایجوکشن کی نمایاں کارکردگی

حیدرآباد: ایم ایس ایجوکیشن کے ڈائریکٹر معظم حسین نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایم ایس ایجوکیشن کے ایک ہزار اٹھارہ طلبا نے ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 969 طلباء نے 90 فیصد سے زائد مارکس سے کامیابی حاصل کی۔ ان طلباء میں سے 11 طلبا نے 10 پوائنٹ 10 گریڈ حاصل کیے ہیں جو ایم ایس ادارہ اور ان کے والدین کے لیے فخر کی بات ہے۔ مزید 28 طلبا نے 9 پوائنٹ 8 گریڈ حاصل کیا ہے۔

اس پر مسرت موقع پر ایم ایس کی جانب سے ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایس ایس سی کامیاب طلباء اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کامیاب ہونے والے طلباء کو مبارک باد پیش کی گئی۔ ایم ایس کے ڈائریکٹر معظم حسین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلباء کامیابی حاصل کریں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کر کے اپنی ذمہ داری نبھائیں اور قوم کا اثاثہ بنیں۔ ایم ایس کی شروع سے یہی کوشش رہی کہ ملت کے طلباء نمایاں کامیابی حاصل کر کے قوم کا نام روشن کریں ۔ اس کے لیے ایم ایس کی انتظامیہ ہمہ وقت مصروف رہتی ہے۔ ایم ایس میں تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی پوری توجہ دی جاتی ہے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دین بھی بچوں میں داخل ہوسکے اور وہ اپنے عملی زندگی میں ایک کامل مسلمان بن کر زندگی گزاریں ۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایس گذشتہ 25 برسوں سے مسلم سماج کے طلباء کی تعلیمی سطح میں بہتری کے لیے کام کررہا ہے اور یہ اس کا ثمر ہے کہ آج مسلم سماج کے بچے اور بچیاں تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ریاست تلنگانہ کا ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو طلباء کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کی بھی تعلیم فراہم کرتا ہے تاکہ تعلیم حاصل کر کے ایم ایس کے طلباء ملک و قوم کی خدمات انجام دیں اور ایک شہری ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایس مینجمنٹ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ طلباء کو بہترین سے بہترین اساتذہ اور تمام لازمی انفراسٹرکچر مہیا ہو تاکہ وہ شاندار ریزلٹ حاصل کریں۔

وہیں ایم ایس ایجوکیشن کے چیئرمن نے بتایا کہ اس سال ایم ایس ایجوکیشن کے محمد ابرار حققانی نے ایم پی سی گروپ میں 990 اور بائی پی سی میں مہتاشین سلطانہ نے 990 مارکس حاصل کیے۔ وہیں ایم ایس کے دو طلباء سول سروسس میں منتخب ہوئے ہیں جن میں سے ایک کا تعلق تلنگانہ اور دوسرے کا کرناٹک سے ہیں- موجودہ مسابقتی دور کے پیش نظر ایم ایس انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں آئی اے ایس سول سروس ودیگر گورنمنٹ محکموں میں بھی اپنے ریپریزنٹیشن میں اضافہ کے لیے طلبا کو موٹی ویٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کی وزیر تعلیم پی۔سبیتا اندرا ریڈی نے آج دسویں جماعت کے امتحانات 2022 کے نتائج جاری کردیے۔ ان امتحانات میں ریاست بھر کے 5,03,579 طلبا و طالبات نے شرکت کی تھی۔ جن میں سے 4,53,201 طلبہ کامیاب ہوئے۔ اسی طرح 90 فیصد طلباء ان امتحانات میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ان امتحانات میں 819 طلباء نجی طور پر امتحانات میں شریک ہوئے تھے۔ ان میں سے 425 طلباء کامیاب ہوئے ہیں ان کا تناسب 51.89 فیصد رہا۔ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 23 مئی تا یکم جون منعقدکیے گئے تھے ان امتحانات میں جملہ 5,08,143 طلباء شرکت کرنے والے تھے تاہم 5,564 طلباء نامعلوم وجوہات کے سبب ان امتحانات میں شریک نہیں ہوئے۔ لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد 92.45 رہا جبکہ 87.61 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے۔ سبیتا اندرریڈی نے کہا کہ مجموعی طور پر 90 فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Telangana SSC Results: تلنگانہ میں دسویں کے نتائج جاری، سدی پیٹ ضلع سرفہرست، حیدرآباد کو آخری مقام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.