ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال

تلنگانہ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر سری نواسا راؤ نے کہا ریاست کے پچاسی فیصد لوگوں میں کورونا کی علامات نہیں ہیں۔

تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال
تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 6:28 PM IST

تلنگانہ کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر سرینواسا راؤ نے بتایا کہ تلنگانہ میں 12،178 کورونا کے فعال کیسز ہیں۔ جبکہ صحتیابی کی شرح 65.48 فیصد ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں پچاسی فیصد لوگوں میں کورونا کی علامات نہیں ہیں۔

محکمہ صحت عامہ کے ڈائریکٹر سرینواسا راؤ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کو ہٹانے کے بعد عوامی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور یہی وجہ ہیکہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

انھوں نے کہا ریاست میں 12،178 کورونا اکٹیو کیسزہیں جن میں سے 9،786 افراد کا علاج گھریلو قرنطینہ میں کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا ٹیچنگ کالجز میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی میں کورونا کی علامات ہیں تو انھیں ٹیسٹ کرانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ہوم آئیسولیشن کی سہولت نہیں ہے انھیں سرکاری آئیسولیشن میں رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مدد کے لئے 3 قسم کے کال سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 104 پر فون کرکے ہر طرح کی مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرنے کے لئے 90 ایمبولینس تیار ہے۔ انھوں نے مزید کہا ریاست میں صرف ایک فیصد کورونا متاثرین کی موت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:زندہ طلسمات کے سو برس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.