ETV Bharat / state

Eid Milap Function in Hyderabad: مدرسہ ریاض العلوم میں عید ملاپ و تہنیتی تقریب - وقف بورڈ چیرمین منتخب ہونے پرمبارکباد

مولانا جعفرپاشاہ نے اپنے صدارتی خطاب میں تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹی فینانس کارپوریشن کے نو منتخب چیئرمین اور وقف بورڈ چیئرمین سے درخواست کی کہ وہ قوم کے لیے اچھا کام کریں۔ یہ دونوں عہدے قوم کے لیے بہت ہی اہم ہیں۔ Eid Milap Function in Hyderabad

مدرسہ ریاض العلوم میں عید ملاپ و تہنیتی تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : May 23, 2022, 5:57 PM IST

حیدرآباد: مدرسہ ریاض العلوم فلک نما حیدرآباد میں عید میلاپ و تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت امیر امارت ملت اسلامیہ مولانا حسام الدین عاقل جعفرپاشاہ سرپرست مدرسہ نے کی۔ اس پروگرام میں وقف بورڈ اور مائنارٹی فینانس کارپوریشن کے صدور نے شرکت کی۔ Eid Milap Function in Hyderabad

مدرسہ ریاض العلوم میں عید ملاپ و تہنیتی تقریب کا انعقاد

مولانا جعفرپاشاہ نے اپنے صدارتی خطاب میں تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی فینانس کارپوریشن کے نو منتخب چیئرمین اور وقف بورڈ چیئرمین سے درخواست کی کہ وہ قوم کےلیے اچھا کام کریں۔ یہ دونوں عہدے قوم کے لیے بہت ہی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر عمل اللہ کی خوشنودی کے لیے ہونا چاہیے، نہ کہ دنیا کے لیے۔ میں دونوں چیرمین سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ عوام کا درد سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو ہمیشہ یہ دعا کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ ہمیں کسی کے لیے مصیبت نہ بنا اور ہم سے وہی کام کرا جس سے آپ اور آپ کے حبیبؐ راضی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بہت ہی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے فون کے استعمال میں احتیاط کا مشورہ دیا۔ انہوں نے طلبہ سے گزارش کی کہ ان دو نئے چیرمینز کے لیے دعائیں کریں تاکہ یہ بہترطورپر قوم کی خدمت کرسکیں۔ Eid Milad and Felicitation Ceremony at Madrasa Riaz-ul-Uloom Hyderabad

یہ بھی پڑھیں: UP Madarsa Board: اترپردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات کا آغاز، مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی فینانس کارپوریشن چیئرمین محمدامتیازاسحاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت سیکولر حکومت ہے۔ ہم حکومت سے فنڈس لاتے ہوئے غریب طلبہ کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں مدرسے کے بچوں سے درخواست کی کہ وہ دین پھیلانے کا کام کریں۔ انہوں نے مسیح اللہ کو وقف بورڈ چیرمین منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ انھیں جعفر پاشاہ صاحب سے عرصہ سے ملنے کی تمنا تھی، جوآج پوری ہوئی ہے۔ مولانا کے بیانات کافی پسند کیے جاتے ہیں اور ان کے بیانات سماج کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔ انہوں نے مدرسہ کے بچوں سے کہا کہ حافظ قرآن بننا بہت بڑا کام ہے۔ اس موقع پر دونوں چیئرمینز کی شال پوشی وگلپوشی کی گئی۔ مسیح اللہ خان کی جانب سے اس موقع پر مولانا جعفرپاشاہ کو تحفہ پیش کیا گیا۔ مولانا جعفر پاشاہ کی دعا پر اس عید میلاپ و تہنیتی تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.