ETV Bharat / state

سوریہ پیٹ میں زلزلے کے جھٹکے - زلزلے کی پیمائش

خوف کے عالم میں کئی افراد نے اپنے گھروں کے باہر رات گزاری۔

سوریہ پیٹ میں زلزلےکےجھٹکے
سوریہ پیٹ میں زلزلےکےجھٹکے
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 2:14 PM IST

تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ضلع کے ویلاچیروو،چنتالاپالم منڈلز میں جمعے کی شب 11.30بجے بھاری آوازوں کے ساتھ یہ جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے ساتھ ہی لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل گئے۔

کئی افراد نے اپنے گھروں کے باہر ہی رات گزاری۔کئی افراد کو اپنے رشتہ داروں کی فون پر خیریت معلوم کرتا ہوا دیکھاگیا۔ان جھٹکوں سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔متعلقہ محکمے نے زلزلہ کی پیمائش کی ہنوز توثیق نہیں کی۔

سوریہ پیٹ تلنگانہ کا ترقی یافتہ ضلع کہلاتا ہے، تلنگانہ کے قیام کے بعد اسے ضلع کا درجہ دیا گیا جو پہلے نلگنڈہ کا تعلقہ ہوا کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کے باسر میں لاک ڈاون

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.