ETV Bharat / state

Accident in Telangana تلنگانہ کے یوکے گوڑہ کے قریب سڑک حادثہ، کار ڈرائیور زخمی - سڑک حادثہ میں کار ڈرائیور زخمی

یوکے گوڑہ میں سرخ رنگ کی ایس یو وی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی،جس کے سبب سڑک حادہ پیش آیا، بتایاجارہا ہے کہ ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے فون پر بات کر رہا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ، ٹریفک اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 7:38 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے مضافاتی علاقہ یو کے گوڑہ میں جمعرات کی شام رنگ روڈ پر پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں ایک ڈرائیور شدید طورپرزخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ یو کے گوڈا اور ساگر روڈ کے درمیان او آر آر کے روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایاجارہا ہے کہ سرخ رنگ کی ایس یو وی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی،جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا،شبہ ہے کہ ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے فون پر بات کر رہا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ، ٹریفک اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی ڈرائیور کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جائے وقوعہ سے ملنے والی تصویروں میں لوگوں کو تباہ شدہ گاڑی کو گھیرے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تیز رفتار گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد قریب کے کھیت میں رکنے سے پہلے الٹ گئی تھی۔ تلنگانہ میں دو دن قبل بھی ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا ،جس میں دو نوجوانوں کی موت ہوگئی تھی،منگل کی رات دیر گئے تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے سوریا نرسنگ ہوم کے قریب سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ پولیس حکام نے دونوں کی شناخت فوزان خان (17) اور جین الدین رضوی (17) کے طور پر کی ہے۔ کورٹ چوک سے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس کی طرف جاتے ہوئے ان کی موٹر سائیکل کو حادثہ کا شکار ہوگئی،جس کے نتیجہ میں وہ شدید طورپر زخمی ہوگئے تھےجنہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ: سڑک حادثہ میں 6 ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.