ETV Bharat / state

KTR on Hyderabad Water Supply: 'حیدرآباد میں 2072 تک پینے کے پانی کا کوئی مسئلہ نہیں'

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کےٹی آر نےکہا حیدرآباد کے اطراف پائپ لائنس بچھائی جارہی ہیں۔ شہرحیدرآباد میں 100کلومیٹر تک پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔آوٹررنگ روڈ اورباہری علاقوں میں بھی پانی کی سپلائی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ KTR on Hyderabad Water Supply

حیدرآباد میں 2072 تک پینے کے پانی کا کوئی مسئلہ نہیں

author img

By

Published : May 14, 2022, 3:58 PM IST

تلنگانہ کے آئی ٹی اور ماحولیات کے وزیر تارک راما راو نے واضح کیا ہے کہ حکومت،شہرحیدرآباد کے لئے 2072تک پانی کی کمی نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بنارہی ہے۔اس کے لئے حیدرآباد کے اطراف پائپ لائنس بچھائی جارہی ہیں۔مستقبل میں شہرحیدرآباد میں 100کلومیٹر تک پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔آوٹررنگ روڈ اورباہری علاقوں میں بھی پانی کی سپلائی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ KTR on Hyderabad Water Supply

انہوں نےحیدرآباد میں پینے کے پانی کی ضروریات کی تکمیل کے لئے سُنکے سیلاان ٹیک ویل کے کاموں کا ضلع نلگنڈہ کے ناگرجناساگر میں سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حیدرآباد،رنگاریڈی اورمیڑچل کے عوام کے لیے آج کا دن کافی اچھا ہے۔۔ میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے 6000 کروڑ کے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فی الحال حیدرآباد میں پانی کی طلب 37 ٹی ایم سی ہے، 2072 تک یہ طلب بڑھ کر تقریباً 71 ٹی ایم سی ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سُنکے سیلا میں 1,450 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے پینے کے پانی کی ضروریات کے لیے پمپس اور موٹروں سمیت 16 ٹی ایم سی لفٹ اریگیشن کے کام کئے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ پروجیکٹ آئندہ موسم گرما تک مکمل ہوجائے گا اور حیدرآباد کے لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرے گا۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.