ETV Bharat / state

Subsidy Loan in Telangana ایک لاکھ روپئے سبسیڈی کے چیکس کی 19 اگسٹ کو تقسیم - one lakh loan for minorities in telangana

ریاست تلنگانہ میں حکومت نے تمام اقلیتی طبقات کو ایک لاکھ روپے سبسیڈی لون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 17, 2023, 8:02 AM IST

Updated : Aug 17, 2023, 8:34 AM IST

Subsidy Loan in Telangana

حیدرآباد: وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں اقلیتی امیدواروں میں ایک لاکھ روپئے امدادی اسکیم کے چیکس کی تقیسم 19 اگسٹ کو ایل بی اسٹیڈیم میں حیدرآباد ضلع کے 15 اسمبلی حلقہ جات کے تحت منتخب 4000 افراد میں ایک لاکھ روپئے کے چیکس تقسیم کریں گے جبکہ اضلاع میں 6000 اقلیتی امیدواروں میں چیکس تقسیم کیے جائیں گے۔ اسکیم کے تحت پہلے مرحلہ میں 10 ہزار افراد کو امدادی رقم جاری کی جائے گی۔ جاریہ ماہ کے اواخر میں مزید 10 ہزار افراد میں امدادی رقم کے چیکس جاری کئے جائیں گے۔ بینکوں میں چھٹیوں کے پیش نظر چیکس کی دستیابی میں دشواری کے سبب 16 اگسٹ کی تقریب 19 اگسٹ کو منعقد کی جارہی ہے۔

اس ضمن میں تلنگانہ میناریٹی فینانس کارپوریشن کے چیئرمین محمد امتیاز اسحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن اقلیتی امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے انہیں مسیج اور فون کردیا گیا ہے براہ کرم وہ حضرات اپنا آدھار کارڈ اور دیگر ضروری دستاویز لے کر ایل بی اسٹیڈیم پہنچ جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیکس کی تقسیم تقریب میں صرف اہل افراد ہی آئیں دیگر افراد آنے کی زحمت نہ کریں کیونکہ ایل بی اسٹیڈیم میں انہیں لوگوں کو اندر جانے کی اجازت ہوگی جو منتخب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اقلیتی طبقات کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے قرض کی فراہمی

انہوں نے کہا کہ چیکس تقسیم کا یہ پہلا مرحلہ ہے جو افراد درخواست دے چکے ہیں اور ان کا انتخاب نہیں ہوا انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں دوسرے اور تیسرے مرحلے میں ان کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں حکومت تمام طبقات کی یکساں ترقی کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے، صد فیصد سبسیڈی سے ہزاروں مسلمانوں کو فی کس ایک لاکھ روپئے کا فائدہ ہوگا جسے واپس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Last Updated : Aug 17, 2023, 8:34 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.