ETV Bharat / state

Fish Medication حیدرآباد میں 9 جون کو مچھلی کی دوا تقسیم کی جائے گی

حیدرآباد کے نامپلی نمائش گراؤنڈ میں نو جون کو بتینی( مچھلی تقسیم کرنے والا خاندان) کے ذریعہ تقسیم کی جانے والی مچھلی کی دوائی کے انتظامات کا ریاستی وزیر برائے حیوانات تلاسانی سرینواس یادو نے معائنہ کیا۔

حیدرآباد میں نو جون کو مچھلی کی ادویات کی تقسیم کی جائےگی

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 3:51 PM IST

حیدرآباد: ہر سال کی طرح اس سال بھی حیدرآباد میں مرگ (موسم برسات کی نشاندہی کرنے والا دن ) کے موقع پر تقسیم کئے جانے والے مچھلی کے ادویات کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ریاستی وزیر برائے حیوانات تلاسانی سرینواس یادو نے حیدرآباد کے نامپلی نمائش گراؤنڈ میں 9 جون کو بتینی( مچھلی تقسیم کرنے والا خاندان) کے ذریعہ تقسیم کی جانے والی مچھلی کی دوائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

وزیر تلاسانی سرینواس نے ہریانہ، مہاراشٹر، اتر پردیش اور دیگر ریاستوں کے لوگوں سے بات کی جو مچھلی پرسادم کے لیے تین دن پہلے نمائش کے میدان میں پہنچے تھے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کئی سالوں سے مچھلی کی دوائی تقسیم کی جا رہی ہے، لیکن پہلے ریاست میں انتظامات کم تھے، اس لیے مچھلی پرساد کے لیے آنے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے وجود کے بعد وزیر اعلی کے سی آر کی ہدایات کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے تمام انتظامات کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی پرساد کے لئے پہلے سے زیادہ کاؤنٹر قائم کئے جارہے ہیں۔ مذکورہ وزیر نے کہا کہ مچھلی پرساد کی مفت تقسیم کے موقع پر واٹر ورکس کے زیراہتمام پینے کا پانی دستیاب کرایا جائے گا، بجلی بند نہیں کی جائے گی۔ ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے جی ایچ ایم سی کے صفائی عملہ کو خصوصی طور پر تعینات کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کے مسائل پیدا کیے بغیر ٹریفک کو موڑ دیا جائے گا۔ تلاسانی نے کہا کہ محکمہ صحت کے زیراہتمام ہیلتھ کیمپس کے قیام کے ساتھ ساتھ ایمبولینسز بھی دستیاب کرائی جائیں گی۔ معلوم ہو کہ آر ٹی سی خصوصی بسوں کا بھی انتظام کرے گی۔ وزیر نے وضاحت کی کہ حکومت تمام ضروری انتظامات کر رہی ہے تاکہ مچھلی پرساد کے لیے آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیر تلاسانی نے وضاحت کی کہ بدری وشال پٹی، سری کرشنا سمیتی، اگروال سماج جیسی کئی خیراتی تنظیمیں یہاں آنے والوں کو مفت ناشتہ اور دوپہر کا کھانا بھی فراہم کرتی ہیں۔

Fisherwomen Of Kashmir مچھلیاں فروخت کرنے والی "جمیلہ موسی" کی کہانی ان ہی کی زبانی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.