ETV Bharat / state

Fajr Namaz Gifts نماز فجر کی پابندی سے ادائیگی پر بچوں میں سائیکل تقسیم - نماز کا عادی بنانے کے لیے مہم

حیدرآباد کے شیخ پیٹ میں واقع مسجد بلال میں مسلسل 40 دن فجر کی نماز پابندی سے باجماعت ادا کرنے والوں بچوں کو تحفے کے طور پر سائیکل دی گئی ہے۔ Distribution of Bicycles among Children on Offering Namaz

distribution-of-bicycles-among-children-on-offering-namaz-fajr-in-hyderabad
نماز فجر کی پابندی سے ادائیگی پر بچوں میں سائیکل تقسیم
author img

By

Published : Oct 24, 2022, 5:12 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی مسجد بلال میں بچوں کو نماز کا عادی بنانے کے مقصد سے شروع کی گئی مہم آج اختتام پذیر ہوئی۔ مہم کے احتتام کے موقع پر مسجد بلال کمیٹی اور مرزا غفار بیگ کی جانب سے سینکڑوں بچوں کو تحفتاً سائیکل سے نوازا گیا۔ اس مہم میں آٹھ برس سے 18 برس کے تقریباً 102 بچوں نے حصہ لیا جو بلا ناغہ فجر کی نماز ادا کرنے پہنچے۔ Distribution of Bicycles among Children on Offering Namaz Fajr

ویڈیو

مسجد کمیٹی کے صدر سید اکبر حسینی نے تمام لوگوں کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے ذریعے بچے نماز کے پابند ہوں گے، ان 40 دنوں میں بچوں نے پابندی کے ساتھ نماز ادا کی۔ کمیٹی کے رکن عبدالرشید نے کہا کہ انعامات تقسیم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ بچے نماز کا پابند بنیں اور والدین کی عظمت کو جانیں۔ اس مہم کے دوران والدین کی عظمت سے متعلق واعظ نصیحت کے پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔ عبدالرشید نے بتایا کہ پہلے اس مسجد میں فجر کی نماز میں صرف 4 مصلی نماز ادا کرتے تھے۔ اب اس مسجد میں روزنہ 100 سے زیادہ مصلی نماز ادا کررہے ہیں۔ اس موقع پر واجد علی نے تمام لوگوں بالخصوص ان خواتین کا شکریہ ادا کیا جو اپنے بچوں کو مسجد پہنچاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.