ETV Bharat / state

Governor Telangana on His Term 'تین سالہ معیاد میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا'

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 2:27 PM IST

تلنگانہ کی گورنر تمیلی سندراراجن نے کہا نے ان تین سالوں میں خاتون گورنر کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جب بھی وہ عوام کے قریب جانا چاہتی تھی، انھیں کسی نہ کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے دفتر کو وہ عزت اور احترام نہیں دیا گیا جس کا وہ مستحق ہے۔ Governor Telangana on His Term

Etv Bharatتین سالہ معیاد میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا

تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سندراراجن نے کہا ہے کہ چاہے ان کے راستے میں کتنی ہی رکاوٹیں کیوں نہ آئیں وہ کھلے دل کے ساتھ آگے بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ راج بھون میں بھی انہیں کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تلنگانہ کی پہلی خاتون گورنر کے طور پر تین سال مکمل کرنے کے موقع پر جمعرات کو راج بھون میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر نے سنسنی خیز تبصرہ کیا۔ Governor's Office not Given Respect

انہوں نے کہا کہ ان تین سالوں میں خاتون گورنر کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جب بھی وہ عوام کے قریب جانا چاہتی تھی، انھیں کسی نہ کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے دفتر کو وہ عزت اور احترام نہیں دیا گیا جس کا وہ مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ راج بھون پہلی بار پرجا بھون بن گیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ انہوں نے ریاست کے کئی قبائلی علاقوں کا دورہ کیا اور مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔گورنر نے کہا کہ انہوں نے تغذیہ کی کمی کے شکار بچوں کے لیے ذمہ داری سے کام کیا۔ گورنر نے کہا کہ انہوں نے یونیورسٹیوں کا دورہ کیا اور طلباء کے مسائل جاننے کے بعد اس کے حل کے لئے وزیراعلی چندرشیکھرراو کو مکتوب روانہ کیا۔ Governor Telangana on Government

گورنر نے کہا کہ انہوں نے سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی عیادت کی اور حکومت کو تفصیلات بتائیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریڈ کراس کی طرف سے خدمات انجام دیں، غریب طلباء کو لیپ ٹاپ دئیے گئے۔ مستقبل میں مزید پروگراموں کا منصوبہ ہے۔ہم نے غریبوں کی ترقی کے لیے کافی کام کئے۔ ہم نے کوویڈ کے دوران لوگوں کی مدد کی۔ ساتھ ہی قبائلیوں کے 6 مواضعات کی ذمہ داری قبول کی۔تمیلی سائی نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سمکا سارلماں جاترا میں شرکت کے لئے جب انہوں نے ہیلی کاپٹر مانگا تو انہیں حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ راج بھون کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔ راج بھون کے معاملے میں یہاں کے حکام مختلف طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ انہیں یوم جمہوریہ کی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔ قانون ساز اسمبلی میں بھی گورنر کی تقریر کونظرانداز کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: Bandi Sanjay on Husain Sagar بنڈی سنجئے نے حسےین ساگر کو ونائک ساگر بتایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.