ETV Bharat / state

Harish Rao on Modi Government: 'مرکز کے فیصلوں سے سماج کے ہرطبقے کو مشکلات' - ہریش راؤ کی مرکز پر نکتہ چینی

تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راؤ نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے گزشتہ آٹھ برس میں اپنے فیصلوں کے ذریعہ سماج کے ہر طبقہ کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ زرعی شعبہ کو کارپوریٹ گھرانوں کے حوالے کرنے کےلیے نریندر مودی حکومت نے منصوبہ بندی کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مودی حکومت کو کسانوں کی ناراضگی کا سامنا ہے۔ Harish Rao on Modi Government

Etv Bharaمرکز کے فیصلوں سے سماج کے ہرطبقے کو مشکلاتt
Etv Bharatمرکز کے فیصلوں سے سماج کے ہرطبقے کو مشکلات
author img

By

Published : Sep 12, 2022, 12:32 PM IST

تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کے فیصلوں کے نتیجہ میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دھان کی خریدی کے معاملہ میں مرکز نے جو غیردانشمندانہ فیصلہ کیا ہے اس کے نتیجہ میں کسانوں اور زرعی شعبہ کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ Harish Rao on Modi Government

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے گزشتہ آٹھ برس میں اپنے فیصلوں کے ذریعہ سماج کے ہر طبقہ کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ Difficulties for every Section of the Society زرعی شعبہ کو کارپوریٹ گھرانوں کے حوالے کرنے کےلیے نریندر مودی حکومت نے منصوبہ بندی کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مودی حکومت کو کسانوں کی ناراضگی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کے باوجود ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kumaraswamy Meeting with KCR وزیراعلی تلنگانہ سے کمارا سوامی کی ملاقات

ہریش راؤ نے دھان کی خریدی سے متعلق مرکزی حکومت کے حالیہ فیصلہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ تلنگانہ میں کسانوں سے دھان کی خریدی سے انکار مرکز کو مہنگا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے اس مسئلہ پر گمراہ کن بیانات جاری کئے ہیں۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ عنقریب سنگاریڈی ضلع کا دورہ کریں گے۔ سنگاریڈی میڈیکل کالج کی تقریب سنگ بنیاد میں شرکت کریں گے۔ پٹن چیرو میں 300 بستروں کے ہاسپٹل کی تعمیر کا آغاز ہوگا۔ دونوں مقامات پر وزیراعلی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.