ETV Bharat / state

نوٹ بندی میں کرپشن: 130.57 کروڑ کے منقولہ، غیرمنقولہ اثاثے اٹیچ - حیدرآباد پولیس

ای ڈی نے تلنگانہ اسٹیٹ پولیس، حیدرآباد کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر مسدی لال جیمس اینڈ جیولس پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔

نوٹ بندی اسکام:130.57 کروڑ کےمنقولہ،غیرمنقولہ اثاثے، اٹیچ

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 12:07 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ڈی مانیٹائیزیشن کرپشن کیس میں پیر کے روز مسدی لال جیمس اینڈ جیولس پرائیویٹ لمیٹڈ کے 130.57 کروڑ روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے منسلک کردیئے۔

ایک سرکاری بیان میں ، ای ڈی نے بتایا کہ ایجنسی نے 130.57 کروڑ روپئے کے اثاثوں کو عارضی طور پر منسلک کیا ہے جس میں 41 غیر منقولہ جائیداد شامل ہیں۔ جن میں متعدد جیولرز اور اس معاملے میں ملوث دیگر افراد کے نام پر رجسٹرڈ اور تجارت میں اسٹاک کی شکل میں منقولہ جائیداد (18.69 کروڑ روپے) ) اور ذخیرہ اندوزی اسکام کیس میں حصص (0.63 کروڑ) کی شکل میں اسٹاک مارکیٹ میں کی جانے والی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

اس اٹیچمنٹ میں سونے کے زیورات / بلین / زیورات بھی شامل ہیں جسےپچھلی تلاشی کے دوران قبضے میں لیا گیا تھا جس کی مالیت 83.30 کروڑ روپے ہے۔

ای ڈی نے تلنگانہ اسٹیٹ پولیس، حیدرآباد کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر مسدی لال جیمس اینڈ جیولس پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ، یہ انکشاف ہوا کہ مسدی لال جیمس اینڈ جیولس پرائیویٹ لمیٹڈ اور وائشنوی بلین پرائیویٹ لمیٹڈ نے 8 نومبر 2016 کے روز فوری طور پر اپنے 111 کروڑ روپئے کے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ اپنے بینک اکاونٹس میں جمع کردیے۔

مذکورہ شورومز نے نقد اور فروخت کی جعلی رسیدیں بنوائیں جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ 8 نومبر ، 2016 کی شام 8 بجے سے آدھی رات کے درمیان6000 کسٹمرز سونے کے زیورات خریدنے کے لئے ان کے شورومز پر آئے تھے۔ بیان میں مزیدکہا گیا کہ نوٹ بندی کے اعلان کے فوری بعد سوناخریدنے کے لیے6000 فرضی صارفین مذکورہ شورومز پر آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.