ETV Bharat / state

تلنگانہ سکریٹریٹ کی عمارتوں کا انہدام: این جی ٹی نے کمیٹی تشکیل دی - کے سی آرسکریٹریٹ

گرین پینل نے ان عمارتوں کو منہدم کرنے کے اثرات ماحولیات پر پڑنے کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی۔

Demolition of Telangana Secretariat buildings: NGT forms committee
تلنگانہ سکریٹریٹ کی عمارتوں کا انہدام: این جی ٹی نے کمیٹی تشکیل دی
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 4:24 PM IST

تلنگانہ سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کو منہدم کرنے کے خلاف تلنگانہ کانگریس کے کارگذار صدر و رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کی جانب سے داخل کردہ عرضی کی سماعت چینئی کی نیشنل گرین ٹریبونل نے کی۔

اس موقع پر اس گرین پینل نے ان عمارتوں کو منہدم کرنے کے اثرات ماحولیات پر پڑنے کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی اور ہدایت دی کہ اندرون دو ہفتے رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید پڑھیں: کے سی آرسکریٹریٹ کی نئی عمارت کے ڈیزائن کو حتمی شکل دیں گے

اس کمیٹی میں مرکزی وزارت ماحولیات، سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ، آئی آئی ٹی حیدرآباد، تلنگانہ پولیوشن کنٹرول بورڈ کو شامل کیاگیا ہے۔

ٹریبونل نے احکامات کے مطابق اقدامات کرنے کی چیف سکریٹری کو ہدایت دی۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.