ETV Bharat / state

National Integration Day سترہ ستمبر کو قومی یکجہتی کے دن کے طور پر منانے کا مطالبہ - National Integration Day

بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد کے یونین آف انڈیا کے ساتھ الحاق کے موقع پر 17 ستمبر کو قومی یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جانا چاہیے۔ Asad Owaisi demanded that September 17 should be celebrated as National Integration Day

National Integration Day
National Integration Day
author img

By

Published : Sep 3, 2022, 5:47 PM IST

حیدرآباد: مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد کے یونین آف انڈیا کے ساتھ الحاق کے موقع پر 17 ستمبر کو قومی یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جانا چاہیے۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی کا یہ بیان بی جے پی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے 17 ستمبر کو سقوط حیدرآباد کی سرکاری تقریب منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ Hyderabad National Integration Day

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے سقوط حیدرآباد کی سرکاری تقاریب منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لیے 17 ستمبر کو سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پر ایک جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں وزیر داخلہ امت شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ جلسہ میں تلنگانہ، کرناٹک اور مہاراشٹرا کے وزرائے اعلیٰ کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق اس سلسلہ میں سب سے پہلے آر ایس ایس نے سقوط حیدرآباد کی ایک سالہ تقاریب منانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے بی جے پی نے نظام کے خلاف ہندوؤں کو متحد کرنے اور چیف منسٹر کے سی آر کو پریشان کرنے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے جس پر مرکزی حکومت نے اس کی متابعت کرتے ہوئے سرکاری تقاریب منانے کا فیصلہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.