ETV Bharat / state

ڈبل بیڈ روم مکانات کا مطالبہ، تلنگانہ کے وزیر ہریش راؤ کا پتلہ نذرِ آتش - تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ حکومت کی غریبوں کو باوقار ڈبل بیڈ روم مکانات کی مفت فراہمی کی اسکیم کے تحت وعدہ کے مطابق مکانات فراہم کرنے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے سدی پیٹ ضلع گجویل منڈل کے کولگور دیہات کے افراد نے وزیر فائنانس ہریش راؤ کا پتلہ نذر آتش کیا۔

ہریش راو کا پتلہ نذرآتش
ہریش راو کا پتلہ نذرآتش
author img

By

Published : Oct 18, 2021, 7:18 PM IST

تلنگانہ حکومت کی غریبوں کو باوقار ڈبل بیڈروم مکانات کی مفت فراہمی کی اسکیم کے تحت وعدہ کے مطابق مکانات فراہم کرنے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے سدی پیٹ ضلع گجویل منڈل کے کولگور دیہات کے افراد نے وزیر فائنانس ہریش راؤ کا پتلہ نذرآتش کیا۔

سدی پیٹ حلقہ کی اسمبلی میں ہریش راؤ نمائندگی کرتے ہیں۔گاوں والوں نے ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی کے مطالبہ پر احتجاج کیا۔کولگور کی ذمہ داری ہریش راؤ نے قبول کی تھی۔ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ اس احتجاج میں بی جے پی کے مقامی لیڈروں اور کارکنوں نے بھی حصہ لیا۔

ان احتجاجیوں نے کہاکہ ان کو ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی تھی تاہم ہنوز ان کو ڈبل بیڈروم مکانات فراہم نہیں کئے گئے۔ان احتجاجیوں نے ہریش راو کے خلاف نعرے بازی کی۔پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔اس اچانک احتجاج کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.